پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 17:31

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شیری رحمن کے بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کے لئے سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوائی جانے والی نامزدگی پر 33 سینیٹروں کے دستخط تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت تحریک انصاف نے اعظم سواتی کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا تھا۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ انہیں فاٹا اور بلوچستان کے آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے تاہم فاٹا اراکین کی جانب سے شیری رحمن کی حمایت کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے شیری رحمن کے بطور قائد حزب اختلاف تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وہ سینٹ آف پاکستان کی بارہویں اپوزیشن لیڈر جبکہ اس عہدہ پر فائز ہونے والی پہلی خاتون سینیٹر ہیں۔ وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔