پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، یقین ہے کہ باہمی اتفاق سے ہم ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا لیں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یوم پاکستان کے حوالہ سے آئی ایس پی آر کے نشریاتی پیغام میں اظہار خیال

جمعرات 22 مارچ 2018 17:31

پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، یقین ہے کہ باہمی اتفاق سے ہم اس ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا لیں گے۔ انہوں نے یہ بات یوم پاکستان کے حوالہ سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ نشریاتی پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، امن و خوشحالی کیلئے ہمارا جذبہ لازوال ہے، ہمیں یقین ہے کہ باہمی اتفاق سے ہم اس ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وطن اقبال کا خواب اور ہمارے اسلاف کا لازوال تحفہ ہے، اس کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالہ سے جاری آفیشل سونگ کا ایک بول بھی پڑھا کہ ’’ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان، امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان‘‘۔