کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کی تیاریاں عروج پر

پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کے پوسٹرز اور مجسمے بھی شاہراہوں پر لگا دئیے گئے

جمعرات 22 مارچ 2018 17:29

کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کی تیاریاں عروج پر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ شہر کی سڑکوں اور فلائی اوورز کو سجایا جا رہا ہے۔ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کے پوسٹرز جگہ جگہ لگا دیئے گئے۔کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں کے پوسٹرز اور مجسمے بھی شاہراہوں پر لگا دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ کے دیوانے بھی ان شاہراہوں پرنکل آئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا اچانک دورہ کیا۔ مراد علی شاہ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فائنل مقابلہ کراچی ہی نہیں پورے سندھ کی عوام کیلئے ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی کراچی آئیں جہاں بھی جانا چاہیں سکیورٹی فراہم کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل پچیس مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا جس کیلئے شہر قائد کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :