آئی ایس پی آرنے78ویں یوم پاکستان کےموقع پر وزیراعظم کا پیغام جاری کردیا

ہرپاکستانی نے پکارا پاکستان،امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان،یہ وطن اقبال کاخواب اور ہمارے اسلاف کاانمول تحفہ ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 16:54

آئی ایس پی آرنے78ویں یوم پاکستان کےموقع پر وزیراعظم کا پیغام جاری کردیا
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 78ویں یوم پاکستان کے موقع پروزیراعظم کاپیغام جاری کردیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہرپاکستانی نے پکاراپاکستان،امن کانشان یہ ہماراپاکستان،یہ وطن اقبال کاخواب اور ہمارے اسلاف کابہترین تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

امن و خوشحالی کیلئے ہمارا جذبہ لازوال ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ باہمی اتفاق سے پاکستان کوامن کا گہوارا بنائیں گے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں عزم کااظہار کیا کہ ہرپاکستانی نے پکاراپاکستان،امن کانشان یہ ہماراپاکستان،عزم کانشان ہمارا پاکستان ہے۔ آئی ایس پی آر نے صوبائی گورنرز،وزراء اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے صدر کابیان بھی جاری کیا۔