شہباز شریف نواز شریف اور چودھری نثار علی خان کی صُلح کروانے کے لیے متحرک ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 16:54

شہباز شریف نواز شریف اور چودھری نثار علی خان کی صُلح کروانے کے لیے متحرک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان کے ساتھ صلح کروانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مسلم لیگ ن کا صدر بننے کے بعد اور ان کے دل میں چودھری نثار علی خان کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے کی وجہ سے نواز شریف کے اندر دونوں رہنماؤں کے مخالف لیگی ایک بار پھر سے میدان میں آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتاہا کہ شہباز شریف لندن سے واپسی پر چودھری نثارعلی خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنے ساتھ ٹیم میں جگہ دیں گے۔ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چودھری نثار علی خان کی صُلح کروانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے خاصے متحرک بھی ہیں، پارٹی میں جب لوگوں کو اس بات کا علم ہے وہ ابھی سے ایسی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ چودھری نثار علی خان ایسے بیانات کی وجہ سے پارٹی سے ہٹ جائیں اور شہباز شریف کی جانب سے میاں بواز شریف کے ساتھ کروائی جانے والی ملاقات سے انکار کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کی چودھری نثار علی خان پر حال ہی میں کی گئی لفظی گولہ باری اسی سلسلے کی ایک کڑی