الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی انتخابات کے حوالہ سے الگ الگ درخواستوں کی سماعت پیر کو کرے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 17:00

الیکشن کمیشن ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کی انتخابات کے حوالہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کے انتخابات کے حوالہ سے الگ الگ درخواستوں کی سماعت پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدہ سے ہٹائے جانے اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بطور کنوینئر تعیناتی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ اسی قسم کی دو مزید درخواستوں کی بھی سماعت اسی روز ہو گی۔