آسٹریلیا پاکستان کی ترقی، سلامتی، دہشت گردی ،عالمی منظم جرائم کی روک تھام اور بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے تعاون جاری رکھے گا،آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن

جمعرات 22 مارچ 2018 17:00

آسٹریلیا پاکستان کی ترقی، سلامتی، دہشت گردی ،عالمی منظم جرائم کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کی ترقی، سلامتی، دہشت گردی، تشدد، انتہاپسندی اور بین الاقوامی منظم جرائم کی روک تھام، اور بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پاکستان میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن کے افتتاح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پہ ایک تصویری نمائش کے موقع پر کہی۔

ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ آسٹریلیا نے 1947 میں پاکستان کو نئے ملک کے طور پہ تسلیم کرنے کے بعد، 1948 میں کراچی میں اپنا پہلا ہائی کمشن قائم کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تصاویر آسٹریلیا ۔پاکستان کے ترقیاتی تعاون، انسانی حقوق، دفاع، تعلیم، کھیل، تجارت, ثقافتی تعلقات، اور ہمارے عوامی سطح پہ رابطے کی ترجمانی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستانی طالب علموں کے لئے ایک مقبول تعلیم کی منزل ہی. اس سال وہاں 12,000 سے زیادہ پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

پاکستان میں ہمارے ہزاروں سابق طلبہ اپنی قوم کی ترقی اور آسٹریلیا کے ان کے فعال روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ طلبہ، دونوں ملکوں کے لئے ایک اثاثہ ہیں۔ ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ ایک دوست اور ستر سال کے ساتھی کے طور پر، آسٹریلیا مستقبل میں بھی پاکستان کی ترقی، سلامتی، دہشت گردی، تشدد، انتہاپسندی اور بین الاقوامی منظم جرائم کی روک تھام، اور بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے تعاون کے ذریعے حمایت جاری رکھے گا۔تصاویر کی یہ نمائش اسلام آباد کے بعد کراچی میں پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :