سعودی عرب ، دانت کا ذرا سا انفیکشن آدمی کے دل کی بندش کا باعث بن گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 مارچ 2018 16:40

سعودی عرب ، دانت کا ذرا سا انفیکشن آدمی کے دل کی بندش کا باعث بن گیا
ابوظہبی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ2018) ابوظہبی میں ڈاکٹروں نے ایک 22 سالہ مصری شہری کے دل کا انوکھا کامیاب آپریشن کیا ۔ مصری شہری کے دل کے تمام سوراخ بند ہو گئے تھے ۔ دل کے سوراخ کا بند ہونا عام بیماری ہے لیکن ڈاکٹرز نے دل کے سوراخ بند ہونے کی جو وجہ بتائی ہے وہ انتہائی حیریت انگیز ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال دسمبر میں اس مصری شہری کو دانت کا انفیکشن ہوا تھا جو کہ پھیل کر اسکے دل تک پہنچ گیا تھا ، جس سے اسکے دل کے تمام سوراخ بند ہو گئے تھے۔ ابوظہبی میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس مصری شہری کی جو سرجری ہوئی ہے یہ دنیا میں ابھی تک صرف 20 لوگوں کی کامیاب ہو پائی ہے جن میں سے ایک یہ مصری شہری بھی ہے ۔ سرجری کامیاب رہی ہے اور ان مصری شہری آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :