سینیٹ میں شیری رحمان اپوزیشن لیڈر مقرر ،نوٹیفکیشن بھی جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 16:37

سینیٹ میں شیری رحمان اپوزیشن لیڈر مقرر ،نوٹیفکیشن بھی جاری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2018ء) : سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمان کواپوزیشن لیڈر مقرر کرلیا گیا ہے،شیری رحمان کے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس کے بعدشیری رحمان نے اپوزیشن لیڈر کاآفس کاچارج بھی سنبھال لیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں حکمران جماعت کے پاس اکثریت ہونے کے باوجود سینیٹ میں اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بھی منتخب کروایا تھا۔ تاہم اب پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بھی اپنا ہی مقرر کرلیا ہے۔