سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 16:28

سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیری رحمان کے اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر بنتے ہی شیری رحمان نے اپوزیشن لیڈر کا آفس سنبھال لیا۔ خیال رہے کہ شیری رحمان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ سینٹ میں منتخب ہونیوالی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔