میں تاریخ بن کر زندہ رہنا چاہوں گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 16:26

میں تاریخ بن کر زندہ رہنا چاہوں گا
لاہور اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء)معروف صحافی وکالم نگار جاوید چوہدری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپنی ایک ہونے والی ملاقات کا احوال اپنے کالم ’’ چیف جسٹس کے ساتھ ایک طویل ملاقات‘‘ میں  لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے کہا کہ آپ کے  سسٹم پر زیادہ زور دینے سے کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سسٹم مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جذباتی ہو کر جواب دیا کہ ان لوگوں کو سسٹم امپرو کرنا پڑے گا اور میں اس سے بلکل بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

(جاری ہے)

عام لوگوں کو ان کا حق دینا ہو گا۔چف جسٹس نے کہا کہ میں تاریخ بن کر زندہ رہنا چاہوں گا۔مجھے دھرنہ دے کر بھی بیٹھنا پڑا تو میں دوں گا لیکن سیاست دانوں اور بیوروکریسی سے کام کروا کر رہوں گا۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ لوگ مرتے رہیں اور سیاست دان اپنی جیبیں پھرتے رہیں۔