جمعیت علمائے پاکستان کا 71واں یوم تاسیس بدھ کو منایا جائے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 16:20

فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جمعیت علمائے پاکستان کا 71واں یو م تاسیس 28مارچ بروز بدھ کو ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت ، صوبائی دارالحکومتوں ، تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات اور اجتماعا ت کا انعقاد کیا جائیگا جن سے جمعیت کے تمام مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔جے یو پی کے ترجمان نے بتا یا کہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں مرکزی تقریب لاہور میں منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے جے یو پی کے رہنماء ، قائدین و کارکنان شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :