ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی شوکت خانم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 16:05

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی شوکت خانم کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) ن لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھی شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں کو دی گئی سہولیات اور بہترین انتظامات کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اکثر شوکت خانم ہسپتال کو لے کر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر تنقید کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ن لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ شوکت خانم ہسپتال کے نظام سے متاثر ہو گئیں اورحنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلی بار شوکت خانم جانے کا اتفاق ہوا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اور میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں شوکت خانم میں دی جانے والے سہولیات اور انتظامات سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہوں۔