لند ن میں بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے آن لائن پلیٹ فارم کا اجرا

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے برطانیہ کی جی ڈی پی میں سالانہ 1.8بلین پاونڈ اضافے کا امکان

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء) لند ن میں بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے آن لائن پلیٹ فارم کا اجرا کر دیا گیا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے برطانیہ کی جی ڈی پی میں سالانہ 1.8بلین پاونڈ اضافے کا امکان ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لندن میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے ایک آن لائن پلیٹ فارم کا اجرا کر دیا گیا ہے ۔

اس پلیٹ فارم سے لندن اور چین کے مابین تجارتی اور سرمایہ کارانہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس پلیٹ فارم کے تحت دی بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک تعاون اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا تعین بھی کیا جائیگا۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے برطانیہ کی جی ڈی پی میں سالانہ ایک اعشاریہ آٹھ بلین برطانوی پاونڈ اضافے کا امکان ہے لندن کی ایک فرم کے اعدادوشمار کے مطابق چین، امریکہ کے بعد لندن میں دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔ دوہزار سات سے دو ہزار سترہ تک لندن میں براہِ راست چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں میں دو سو پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :