امریکہ کا چین اور بھارت سے درآمد سٹیل مصنوعات پر ڈمپنگ کا اعلان

امید ہے امریکہ آزاد، کھلے اور منصفانہ بین الاقوامی تجارتی ماحول کا تحفظ، مزید منطقی انداز میں تجارتی مسائل کو حل کرے گا ،چینی وزارتِ تجارت

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

واشنگٹن /بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء) امریکہ نے چین اور بھارت سے درآمد شدہ سٹیل مصنوعات میں ڈمپنگ کی شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چینی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ ایک آزاد، کھلے اور منصفانہ بین الاقوامی تجارتی ماحول کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا ، مزید منطقی انداز میں تجارتی مسائل کو حل کرے گی۔

چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق امریکی وزارتِ تجارت نے چین اور بھارت سے درآمدشدہ سٹینلیس سٹیل فلینج(چپٹا کور)مصنوعات میں ڈمپنگ کے عمل کی شمولیت کے حوالے سے ابتدائی فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ تجارت متعلقہ شرح کو جانچنے کے لیے امریکی کسٹمز کو مطلع کرے گی۔ امریکہ کے وزیرِ تجارت نے کہا کہ امریکی حکومت شفاف عمل سے امریکی کاروباری اداروں اور کارکنوں کا تحفظ کرے گی۔

معلوم ہواہے کہ امریکی وزارتِ تجارت مئی یا جون میں اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔ دوسری طرف چین کی وزارتِ تجارت نے بار ہا اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکومت تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت سے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایک آزاد، کھلے اور منصفانہ بین الاقوامی تجارتی ماحول کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گی اور مزید منطقی انداز میں تجارتی مسائل کو حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :