نگران حکومت پر اتفاق ہوا تو ہماری پارٹی حمایت کرے گی‘ نگران سیٹ اپ کا انتخاب وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو مل کر کرنا ہے‘ نگران حکومت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہئے

مسلم لیگ (ن) کے قائد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 مارچ 2018 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نگران حکومت پر اتفاق ہوا تو ہماری پارٹی حمایت کرے گی‘ نگران وزیراعظم کا انتخاب وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو مل کر کرنا ہے‘ نگران حکومت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔

نگران سیٹ اپ بنانا حکومت اور اپوزیشن کا کام ہے۔ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر بات کرنی چاہئے۔ نگران حکومت پر اتفاق رائے ہوا تو ہماری پارٹی حمایت کرے گی۔ نگران وزیراعظم کا انتخاب وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو مل کر کرنا چاہئے۔ اس حوالے سے اہم بات یہ ہوگی کہ نگران حکومت کا دائرہ کار متعین ہو۔