ْپبلک مقامات پر تمباکونوشی پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 22 مارچ 2018 15:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے پبلک مقامات پر تمباکونوشی پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔تمباکو نوشی کے باعث سالانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستان موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے پھپھٹروں اور ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میںروزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دکانداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ 18سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز سگریٹ نہ دیں اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔