پی ٹی آئی کے این اے 125کے مرکزی آفس میں کل یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 15:55

پی ٹی آئی کے این اے 125کے مرکزی آفس میں کل یوم پاکستان کے موقع پر تقریب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ این اے 125کے مرکزی آفس میں کل بروز ( جمعہ ) کو بوقت 3-00بجے ، بمقام سماج دیو روڈ ، سنت نگر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرچم کشائی اور کیک بھی کاٹا جائے گا، تقریب میں چوہدری محمد سرور ، شفقت محمود اور میاں محمود الرشید سمیت ممبران صوبائی اسمبلی ،حلقہ کے پارٹی کارکنان اور رہنما شرکت کریں گے ۔ بعدازاں ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں کارکنان لبرٹی چوک تا چئیرنگ کراس تک یوم پاکستان کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :