سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کو راؤ انوار سے تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم

جے آئی ٹی بغیر کسی دباؤ اور میڈیا کی خبروں سے مبرا ہوکر قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کرے ،ْ عدالتی فیصلہ

جمعرات 22 مارچ 2018 15:55

سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کو راؤ انوار سے تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ از خود نوٹس کیس میں جے آئی ٹی کو جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے نقیب اللہ از خود نوٹس کیس کا 4 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری کرکے کیس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ راؤ انوار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی ہے ،ْ عدالت نے راؤ انوار کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ نادرا کو ان کا بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے راؤ انوار سے تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا کہ جے آئی ٹی بغیر کسی دباؤ اور میڈیا کی خبروں سے مبرا ہوکر قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کرے۔عدالت نے تفتیش تک راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل رکھنے کا حکم دیا ہے جبکہ تحقیقات تک سندھ پولیس کو ملزم کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :