کلثوم نواز اور مریم نواز میں ٹیلیفونک رابطہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 15:48

کلثوم نواز اور مریم نواز میں ٹیلیفونک رابطہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حاضری سے استشنی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ والدہ میری اور ابو کی منتظر تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدای مریم نواز کی حاضری سے استشنی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی جس کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امی میری اور ابو کی منتظر تھیں۔

امی نے ابھی مجھ سے فون پر پوچھا کہ اجازت مل گئی؟ تو میں نے کہا نہیں۔ جس کے بعد امی نے کہا کہ کوئی بات نہیں ہمارا اللہ مالک ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے 26مارچ سے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استشنی کی درخواست کی تھی۔اور درخواست کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی لف کیا  تھا تا ہم عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استشنی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :