انشاء اللہ انصاف ملے گا،اسی لیے عدالت میں پیش ہوا،سابق ایس ایس پی راؤ انوار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 15:46

انشاء اللہ انصاف ملے گا،اسی لیے عدالت میں پیش ہوا،سابق ایس ایس پی راؤ ..
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ 2018ء) : کراچی میں نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتارسابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ انشاء اللہ انصاف ملے گا،انصاف کی امیدپرعدالت میں پیش ہوا ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کوآج انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کو30روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔

راؤ انوار کو21اپریل تک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔تفتیشی افسرنے بتایاکہ سکیورٹی مسائل ہیں ملزم کوروز روز عدالت میں نہیں پیش کیا جاسکتا۔اس موقع پرصحافی نے راؤ انوار سے سوال کیا کہ ”کیا آپ کوانصاف ملنے کی امید ہے؟“ جس پرراؤ انوار نے جواب دیا کہ انشاء اللہ انصاف ملے گا۔ اسی امید پرعدالت میں پیش ہوا ہوں۔

متعلقہ عنوان :