احتساب عدالت: نوازشریف اورمریم نوازکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست مسترد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 مارچ 2018 15:29

احتساب عدالت: نوازشریف اورمریم نوازکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست مسترد
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ 2018ء) :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی،عدالت سے 7روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر آج لندن فلیٹس ریفرنس کے سلسلے میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ن لیگ کے قائد نوازشریف اور مریم نوازنے 7روز کی عدالت میں حاضری کیلئے درخواست دائر کی گئی۔

بیگم کلثوم کامیڈیکل سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ لف کیاگیاتھا۔درخواست میں سات روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔تاہم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مقدمہ اب اختتام کے قریب ہے اس لیے ملزمان کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے نوازشریف کی جانب سے ڈیڑھ مہینے پہلے بھی استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :