نواز شریف اور مریم نواز کو ایک اور جھٹکا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 15:06

نواز شریف اور مریم نواز کو ایک اور جھٹکا
اسلام آباد  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدای مریم نواز کی حاضری سے استشنٰی کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزدای مریم نواز کی حاضری سے استشنٰی کی درخواست مسترد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

حاضری سے استشنٰی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے 26مارچ سے ایک ہفتے کے لئے حاضری سے استشنٰی کی درخواست کی تھی۔اور درخواست کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی لف کیا گیا تھا تا ہم عدالت نے حاضری سے استشنٰی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :