متحدہ عرب امارات میں تین خواتین کی عدالت سے مرد بننے کے لیے اپیل دائر

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 مارچ 2018 15:01

متحدہ عرب امارات میں تین خواتین کی عدالت سے مرد بننے کے لیے اپیل دائر
ابوظہبی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ2018) متحدہ عرب امارت کی وفاقی عدالت نے تین امارتی خواتین کے مرد بننے اور سرکاری قومی رجسٹری میں اپنے لڑکیوں والے نام لڑکوں کے ناموں میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ درخواست دائر کرنے والی تمام خواتین کی عمریں 25 سال تھیں جنہوں نے بیرون ملک سے آپریشن کے ذریعے اپنے جنس خواتین سے مردوں میں تبدیل کرانے کی درخواست دی تھی ۔

خواتین نے یورپ کے اسپتال کے اپنے جنس تبدیل کرانے کے تمام کاغذات ثبوت کے طور پر عدالت میں بھی پیش کیے تھے ۔

(جاری ہے)

ان خواتین کے وکیل علی عبداللہ ال منصوری نے عدالت کو بتایا کہ یورپ کے اسپتال نے ان خواتین کا جنس تبدیل کرنے کا آپریشن کرنے کی غرض سے چیک اپ کیا تھا کیونکہ ان تمام خواتین کے جسم پر مردوں کے جیسے بال تھے اور خاص طور پر انکی آوازیں مردوں سے بہت مبشابت رکھتیں تھیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے آپریشن کی اجازت دے دی ہے اس لیے اب وہ عدالت سے اپنی جنس تبدیل کرانے کے لیے اجازت چاہتی ہیں۔ تاہم عدالت نے اپیل مسترد کر دی ہے ۔ ال منصوری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :