راؤ انوار کو 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 14:56

راؤ انوار کو 30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء)سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو 30دن تک جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت میں نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔کیس کی سماعت بند کمرہ عدالت میں ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر کو 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔راؤ انوار کو 21اپریل کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔