امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب میں پیش ،

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالات کئے

جمعرات 22 مارچ 2018 15:31

امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب میں پیش ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) امریکہ کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی قومی احتساب بیورو لاہور آفس میں پیش ہو گئے جہاں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے سوالات کئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی سے ازگارڈ نائن لمیٹڈ کمپنی کی تمام شیئر ٹرانزیکشن اور تجارتی معاہدوں کے حوالے سے تفصیلات اور معلومات حاصل کی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کیس کی تحقیقات میں نیب2008ء میں 2کروڑ 37 لاکھ یورو کے فنڈز کی ادائیگی کی تحقیقات کر رہا ہے، جو ایک اطالوی کمپنی مونٹے بیلو ایس آر ایل کو خریدنے میں استعمال ہوئے تھے جبکہ اس ڈیل میں سوئڈن کی ایک غیر ملکی کمپنی فیئر ٹیل ایس آر ایل کو استعمال کیا گیا تھا جسے شیئرہولڈرز کے ساتھ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس کے ساتھ نیب کے کیس میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ لون ڈیفالٹس کو درست کرنے لیے ایگری ٹیک لمیٹیڈ کمپنی کے شیئرز کو مختلف مالیاتی اور سرکاری اداروں کو مارکیٹ سے اضافی رقیم میں فروخت کیا گیا، جس کے نتیجے میں مختلف مالیاتی اور حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

نیب لاہور کی جانب سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینچ کو بھی خط لکھ کر اس کمپنی کے دونوں معاملات کا ریکارڈ فراہم کرنے کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :