نگران حکومت کیلئے حزب اختلاف سے مشاورت نہ کرنا غیر آئینی ہوگا‘مصطفی نواز

ْپیپلزپارٹی غیرجمہوری اور غیرآئینی اقدامات کی راہ میں دیوار بن جائے گی‘سینیٹر پیپلزپارٹی

جمعرات 22 مارچ 2018 15:26

نگران حکومت کیلئے حزب اختلاف سے مشاورت نہ کرنا غیر آئینی ہوگا‘مصطفی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف عام انتخابات نہیں بلکہ نظام کو گھر بجھوانا چاہتے ہیں، نگران حکومت کیلئے حزب اختلاف سے مشاورت نہ کرنا غیر آئینی ہوگا، نوازنواز شریف نے پی پی سے مشاورت کرنے سے انکار کا بیان دے کر اپنے ارادے بتا دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز نے نوازشریف کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ غیرآئینی غیرجمہوری مداخلت ہو ،نااہل ہو گئے لیکن نواز شریف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشوں کی عادت نہیں گئی۔

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی خاطر ملک اور نظام کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔پی پی پی نواز شریف کو یہ کھیل کھیلنے نہیں دے گی۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی غیرجمہوری اور غیرآئینی اقدامات کی راہ میں دیوار بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :