خواجہ سعد رفیق سرکاری مصروفیات کی وجہ سے نیب میں پیش نہ ہوسکے ،

پیشی کیلئے نئی تاریخ مانگ لی

جمعرات 22 مارچ 2018 15:26

خواجہ سعد رفیق سرکاری مصروفیات کی وجہ سے نیب میں پیش نہ ہوسکے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سرکاری مصروفیات کی وجہ سے نیب میں پیش نہ ہوسکے ،پیشی کیلئے نئی تاریخ مانگ لی۔

(جاری ہے)

نیب نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعدر فیق کو جمعرات کے روز طلب کیا تھا لیکن اسلام آباد میں سرکاری مصروفیات کی وجہ سے خواجہ سعد رفیق نیب کے رو برو پیش نہ ہوئے ۔سعد رفیق نے اپنے وکیل کے ذریعے نیب کو ایک خط بھجوایا جس میں کہا گیا کہ اسلام آبادمیں چینی سفیرکے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتا ،اگلی تاریخ دیدی جائے جس میں پیش ہوجائوں گا اورنیب سے تعاون بھی کروں گااور تفصیلات بھی دوں گا۔

متعلقہ عنوان :