دھرنے اور جھوٹ بولنے والے عناصر اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں‘ملک پرویز

لیگی حکومت نے عوام کی خدمت جبکہ دھرنا گروپ نے ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا‘عمران نذیر

جمعرات 22 مارچ 2018 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ نیازی زرداری کھیل ختم ہونے والا ہے، ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ ہم نے جھوٹ کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں، عوام منفی سیاست، دھرنے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ضرور احتساب کریں گے اور ایسے عناصر اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔

ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، 2018ء کے انتخابات میں دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو قوم کی پہلے سے زیادہ خدمت کریںگے اور عام انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو عوام کی حمایت سے شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اور ساڑھے چار برس میں کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے۔دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :