سعودی عرب ، Mada کارڈ استعمال کرنے والے اگلے ماہ سے آن لائن شاپنگ کرپائیں گے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 مارچ 2018 14:39

سعودی عرب ، Mada کارڈ استعمال کرنے والے اگلے ماہ سے آن لائن شاپنگ کرپائیں ..
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ2018ئ) سعودی مرکزی بینک آفس نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ 1 اپریل سے تمام Mada کارڈ ہولڈرز آن لائن شاپنگ کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ 1 اپریل 2018 سے انٹرنیٹ کے ذریعہ Mada کارڈ ہولڈرز کوسعودی مرکزی بینک نے آن لائن چیزیں خریدنے اور بیچنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

Mada کارڈ مقامی بینکوں کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے جو کارڈ ہولڈر کو اپنے اکاؤنٹس میں موجود فنڈز تک آن لائن خریداری کے لیے رسائی فراہم کرتا ہے جس سے کارڈ رکھنے والے افراد اپنے بلز اور سرکاری فیسیں ادا کر سکتے ہیں ۔

ریاست میں موجود تمام مقامی الیکٹرانک اسٹورز اب سے Mada کارڈز کو قبول کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں اس وقت 29 ملین Mada کارڈز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :