میں یہ کام کر کے رہوں گا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کرانے کی ٹھان لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 14:38

میں یہ کام کر کے رہوں گا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کرانے کی ٹھان لی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب ںثار سے ہونے والی ملاقات کا احوال لکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری 19مارچ 2018ءکو چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا گول کیا ہے؟تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جواب دیا کہ میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرانا چاہتا ہوں اور اکراس دی بورڈ احتساب چاہتا ہوں۔

تو میں نے عرض کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ یہ کام کر لیں گے تو انھوں نے دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا کہ میں ملک میں ایک بار سو فیصد فری اینڈ فیئر الیکشن کرا دوں گا۔اور اس مقصد کے لئے میں الیکشن کمیشن سے ملتا رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

میں ان سے بھی کہتا رہتا ہوں آئیے ہم کم از کم ایک بار یہ شکوہ دور کر دیں پاکستان میں شفاف اور آزاد الیکشن نہیں ہو سکتے۔ ہم سو فیصد آزاد اور شفاف الیکشن کرائیں گے۔

اور اگلے الیکشن میں تمام پارٹیوں کو برابر موقع ملے گا۔ جو جیت جائے گا وہ حکومت بنائے گا تاہم الیکشن میں چند رکاوٹیں ضرور موجود ہیں۔کیونکہ حلقہ بندیوں کا مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا اور مجھے خطرہ ہے کہ یہ ذمے داری اگر نگران حکومت کے کندھوں پر آ گئی تو ایک بار پھر نظریہ ضرورت زندہ ہو جائے گا اور یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔میری خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے یہ مسئلہ حل کر لے تاکہ الیکشن میں تاخیر نہ ہو۔