گلگت، ٹمبر پالیسی اور ورکنگ پلان کی منظوری دیامر کے عوام کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ،محمدعمران وکیل

جمعرات 22 مارچ 2018 15:23

گلگت، ٹمبر پالیسی اور ورکنگ پلان کی منظوری دیامر کے عوام کیلئے کسی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) وزیر جنگلات و جنگلی حیات محمد عمران وکیل نے کہا ہے کہ ٹمبر پالیسی اور ورکنگ پلان کی منظوری دیامر کے عوام کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ذاتی کوششوں سے پالیسی اور ورکنگ پلان کی منظوری ہوئی ہے جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تین سالہ ورکنگ پلان کی منظور صوبائی حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک باب ہے، موجودہ حکومت نے تمام شعبوں اور محکموں میں پہلی مرتبہ اصلاحات کا نفاذ کیا ہے ۔ تین اپریل 2018سے کاٹی گئی لکڑی کا پالیسی کے تحت پہلا ٹرک لوڈ ہوگا جبکہ تین اپریل 2019کو لکڑی کی نقل و حمل کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں لو اور دو کی بنیاد پر ٹمبر پالیسی کا اجراء ہوتا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے ایک شفاف نظام کے تحت عوامی دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ ٹمبر پالیسی کو شفافیت کے تمام مراحل سے گزارا جائے گا، محکمہ جنگلات کی ٹیم سمیت میں خود ذاتی طور پر لوڈ نگ کی جگہ کھڑا رہوں گا اور نگرانی کرونگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ جنگلات کی تمام تکنیک اور مراحل سے میں آگاہ ہوں اس لئے کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری ہمارے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ۔