نیب کالا قانون ،

ہمارااحتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سعد رفیق نیب پر تحفظات ہونے کے باوجود پیش ہوکر نیب کے ہر سوال کا جواب دوں گا،صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 22 مارچ 2018 15:23

نیب کالا قانون ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نیب کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارااحتساب نہیں بلکہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے مگر نیب میں پیش ہوکر ہر سوال کا جواب دوں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کا یہ کالا قانون ہے اس لئے ہم نے کالا قانون ہی کہا ہے چینی سفیر سے ملاقات طے ہونے کے باعث اسلام آباد میں مصروف ہوں اس لئے وکیل کے ذریعے نیب لاہور کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی ہے کہ کوئی آئندہ کی تاریخ دے دیں پیش ہوں گا اور نیب پر تحفظات ہونے کے باوجود پیش ہوکر نیب کے ہر سوال کا جواب تفصیلات اور تعاون بھی کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے نام پر ہمیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے یہ جانتے ہوئے کہ ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے پھر بھی پیش ہورہے ہیں اور احتساب کے نام پر بلایا گیا اس لئے تحفظات کوپس پشت ڈال کر اگلی جو بھی تاریخ ملے گی پیش ہونگا ایکسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نیب کی جانب سے جو لیٹر ملا ہے اس میں کسی آشیانہ سکیم کاذکر نہیں ہے بلکہ پیراگون سٹی سے متعلق پوچھا گیا ہے افسوس ہے عدالت میں حلف نامہ دینے کے باوجود پوچھا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :