گنے کی پیداوار 65.69 ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع

رواں کرشنگ سیزن میں پنجاب میں گنے کی پیداوار کا تخمینہ 44.86 ملین ٹن لگایا گیا ہے

جمعرات 22 مارچ 2018 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) ملک بھر میں گنے کے حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران گنے کی پیداوار 65.69 ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ (ایم او این ایف ایس اینڈ آر) کی رپورٹ کے مطابق گنے کے رواں کرشنگ سیزن میں پنجاب میں گنے کی پیداوار کا تخمینہ 44.86 ملین ٹن لگایا گیا ہے جبکہ سندھ میں پیداوار 16.27 ملین ٹن اور خیبرپختونخوا میں گنے کی پیداوار 0.03 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گنے کی بھرپور پیداوار سے حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی پیداوار نہ صرف ملکی ضروریات کی تکمیل کے لئے کافی ہوگی بلکہ ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔۔

متعلقہ عنوان :