پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیرِاہتمام ہسپتالوں کے فضلات کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

جمعرات 22 مارچ 2018 15:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیرِاہتمام ہسپتالوں کے فضلات کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت کمیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے کی جبکہ ڈائریکٹر کلینیکل گوورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے شرکا ء کوموضوع پر تفصیلاًبریفنگ دی،اجلاس میں تمام کمیٹیاں فعال بنانے ،قوانین و ضوابط پر عمل درآمدکرنے ،ذمہ داران کے فرائض کا تعین کرنے کی تجاویزدی گئیں، پنجاب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کیا جائے ، ڈویڑنل کمیٹیاں اپنا کام سرانجام دیں۔

تمام ایجنسیاں اور محکمے فضلے کو مستقل بنیادوں پر ٹھکانے لگانے ، متعلقہ اہلکاروں کو آگاہی اور تربیت فراہم کرے۔ پنجاب ہاسپٹل ویسٹ مینیجمنٹ رولز2014اور اس سلسلے میں بین القوامی رہنمائی کے مندرجات کی مدد سے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے کی تجویزبھی دی گئی،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ،ایجنسی اور محکمہ برائے ماحولیاتی تحفظ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی ،سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خاںنے بتایا کہ کمیشن کے قیا م سے قبل ہسپتال کے فضلات کو ٹھکانے لگانے کے معاملے کو ایک مسئلے کے طور پر نہیں لیاجاتا تھا اور زیادہ تر علاج گاہیں اس سے متعلق قوائدوضوابط کو نظر انداز کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈائیریکٹر لائسنسینگ محمد انور جنجوعہ نے کمیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات، اعدادوشمار ، نتائج اور مشاہدات کے بارے میں بتایا ،پروگرام مینیجرڈاکٹر زاہدہ سرور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی علاج گاہوں میں انفیکشن کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی سہولتوں اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی،جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات مریم خان نے مانیٹرنگ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :