ڈالر 116 کا ہو گیا ہے اب سب کو اسحاق ڈار کی یاد آ رہی ہے،کیپٹن(ر) صفدر

جولائی کے فیصلے کا اثر یہ ہوا کہ ڈالر قابو میں نہیں آ رہا عوام کے ووٹ کا احترام کرنا چاہئے ۔ شوکت عزیز اور ظفر اللہ جمالی جیسے وزیر اعظم ہوں تو وہ سب کو قبول ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 مارچ 2018 14:39

ڈالر 116 کا ہو گیا ہے اب سب کو اسحاق ڈار کی یاد آ رہی ہے،کیپٹن(ر) صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ڈالر 116 کا ہو گیا ہے اب اسحاق ڈار کی یاد آ رہی ہے سب کو جس پر صحافی نے استفسار کیا حکومت تو آپ کی ہے جی ہماری حکومت ہے اس لئے ہم عدالت میں کھڑے ہیں ۔ 28 جولائی کے فیصلے کا اثر یہ ہوا کہ ڈالر قابو میں نہیں آ رہا عوام کے ووٹ کا احترام کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

شوکت عزیز اور ظفر اللہ جمالی جیسے وزیر اعظم ہوں تو وہ سب کو قبول ہوتا ہے ۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن(ر) صفدر نے شیخ رشید کے بیانات پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے آئین توڑنے کا عندیہ دیا یہ پاکستان ہے جس کا ایک آئین ہے ۔ پانامہ کیس میں شیخ رشید کے ریمارکس پر سپریم کورٹ نے احتراماً کچھ نہین کیا ہم سپریک کورٹ سے درخواست کرتے ہیں ایک شخص آئین توڑنے کی بات کر رہا ہے اس پر سوموٹو لیں ڈکٹیشن دینے والے راولپنڈی میں بہت ہیں ۔ شیخ رشید آپ کے کونسی اتھارٹی ہے کہ آپ سپرتیم کورٹ کو ڈکٹیشن دے رہے ہیں۔ ۔