بھا رت کو آج نہیں تو کل سی پیک منصوبے کی اہمیت کا احساس ہو گا، احسن اقبال

جنوبی ایشیاء کے ممالک میں تعاون کی کنجی بھارت کے پاس ہے بھارت کو تنگ نظری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے سی پیک کے حوالے سے اپنے ردعمل پر نظرثانی کرنی چاہئے،تقریب سے خطاب

جمعرات 22 مارچ 2018 14:39

بھا رت کو  آج نہیں تو کل سی پیک منصوبے کی اہمیت کا احساس ہو گا، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے ممالک میں تعاون کی کنجی بھارت کے پاس ہے بھارت کو تنگ نظری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے سی پیک کے حوالے سے اپنے ردعمل پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ہمسایہ ملک کو آج نہیں تو کل اس منصوبے کی اہمیت کا احساس ہو گا جمعرات کے روز اسلام آباد میں ورلڈ بنک کی تقریب سے خطاب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ شمالی علاقوں کو پاکستان میں شامل نہ کرنے پر ورلڈ بنک سے احتجاج کیا ہے اور انہوں نے نقشے سے غلطی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے نقشے میں شمالی علاقہ جات کو پاکستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے جس سے تین ارب روپے کی مارکیٹ تشکیل پائے گی۔

خطے میں تعاون پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہمارے مسائل کا حل تنازعات اور کشیدگی میں نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت خطے کے مرکز میں ہے سی پیک میں تعاون کئے بغیر ترقی کرنے سے محروم رہ جائے گا اس لئے انہیں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کا کردار ادا کر کے خطے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :