الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

رائے دہندگان ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں،الیکشن کمیشن

جمعرات 22 مارچ 2018 14:35

الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ووٹرز فہرستوں کے غیر حتمی اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ غیر حتمی انتخابی فہرستیں تقریباً 10 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر حتمی انتخابی فہرستوں سے 8 لاکھ ووٹ خارج ہوئے ہیں، 81 لاکھ نئے ووٹرز درج ہوئے، غیر حتمی انتخابی فہرستوں کے اشاعت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی 8300 میسیج سروس کو بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ عوام ووٹ کی منتقلی، اخراج اور درستگی کے لییقریبی ڈسپلے سینٹر یا دفترضلعی الیکشن کمشنر میں فارم جمع کروا سکتے ہیں