Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد، چور آیا چور آیا گانا لگ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 14:30

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد، چور آیا چور آیا گانا ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گوجرانوالہ آمد پر ''چور آیا چور آیا'' گانا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان گوجرانوالہ کے علاقہ کامونکی میں کارکنوں سے خطاب کے لیے آئے تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی لیکن ان کی آمد پر ڈی جے نے ''دیکھو دیکھو کون آیا ، چور آیا چور آیا'' کا گانا لگا دیا۔

(جاری ہے)

لیکن غلطی کا احساس ہوتے ہی ڈی جے نے فوری طور پر گانا تبدیل کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات