راؤ انوار کی اے ٹی سی میں پیشی ، بکتر بند گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 14:13

راؤ انوار کی اے ٹی سی میں پیشی ، بکتر بند گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ملیر کینٹ سے انسداد دہشتگردی کی عدالت لے جایا جا رہا تھا کہ راؤ انوار کو لے جانے والی بکتر بند گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ راؤ انوار کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے لیے راؤ انوار کو بکتر بند گاڑی میں لے جایا جا رہا تھا جس کا ٹائر پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

ٹائر پھٹنے کے بعد راؤ انوار کو ان کی اپنی بکتر بند گاڑی میں منتقل کر دیا گیا۔ راؤ انوار کی اے ٹی سی میں پیشی کے پیش نظر آج عدالت کے باہر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس ، رینجرز اور ایس ایس یو کے کمانڈوز عدالت کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے سامنے راؤ انوار نے خود کو سرینڈر کیا تھا جس کے بعد عدالت نے راؤ انوار کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :