خودکشی کرنیوالے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمدٹیپوکے ملازم نے نیا انکشاف کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 13:29

خودکشی کرنیوالے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمدٹیپوکے ملازم نے نیا انکشاف ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء): آج صبح ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی پھندہ لگی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی موت کو پُر اسرار قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سہیل ٹیپو کی لاش کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ، انہوں نے خود کُشی کی یا ان کا قتل کیا گیا ، دونوں پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی گارڈ نے بتایا کی سہیل ٹیپو ساری رات جاگتے رہے اور صبح فجر کی نماز کے بعد اپنے کمرے میں گئے۔ سہیل ٹیپو نے پندرہ دن کی چھُٹی کی درخواست دے رکھی تھی۔ سہیل ٹیپو عارف والا کے رہائشی تھے اور چار ماہ قبل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ہوئے،وہ اپنی والدہ کے ساتھ ڈی سی ہاﺅس میں رہائش پذیر تھے، ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا لاہور میں مقیم ہے۔ سہیل ٹیپو دو سال ایڈشنل سیکرٹڑی فنانس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل ٹیپو کی موت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ہی ان کی موت کی حتمی وجہ سامنے آ جائے گی۔