سپریم کورٹ کا اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے کی سڑک کو دوباہ پارک بنانے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 13:23

سپریم کورٹ کا اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے کی سڑک کو دوباہ پارک بنانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے کی سڑک کو دوبارہ پارک بنانے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کے گلبرگ میں موجود گھر کے سامنے پارک تھاجسے انہوں نے کاٹ کر سڑک بنوا لی۔ آج سپریم کورٹ میں پارک کٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈے سے استفسار کیا کہ آپ نے کس کے کہنے پر پارک کو ہٹا کر اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے سڑک بنوائی۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نئے بتایا کہ مجھے اسحاق ڈار کا فون آیا تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کے پاس اس سے متعلق کوئی تحریری حکم نامہ موجود ہے؟ جس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے جواب دیا کہ میرے پاس کوئی تحریری حکم نامہ موجود نہیں ہے۔ یہ کام اسحاق ڈار کے کہنے پر کیا گیا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے گھرکے سامنے دوبارہ پارک بنانے کا حکم جاری کر دیا اور کہا کہ پارک بنانے کا خرچہ ریاست نہیں بلکہ ڈی جی ایل ڈی اے یا اسحاق ڈار خود دیں گے۔ عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار کو بذریعہ اخبار نوٹس دیں ۔ چیف جسٹس نے آئندہ 10 روز میں پارک کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :