نواز شریف نے عدالتوں کو ڈرانے کے لیے نیا جنگجو ڈھونڈ لیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 13:21

نواز شریف نے عدالتوں کو ڈرانے کے لیے نیا جنگجو ڈھونڈ لیا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدالتوں کو ڈرانے کے لئے اب مشاہد حسین سید کا سہارا لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے جب عدالت جاتے تھے تو ان کے ساتھ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی یا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن نواز شریف اب سمجھ چکے ہیں کہ جاوید ہاشمی کے بعد چوہدری نثار بھی میری گیم سمجھ چکے ہیں اس لئے نواز شریف نے اب عدالتوں کو ڈرانے کے لئے نیا جنگجو ڈھونڈ لیا ہے۔اور اب نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے سید مشاہد حسین سید کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ مشاہد حسین ان کا کیس سینیٹ میں لڑیں گے۔لیکن نواز شریف ایک بات یاد رکھیں کہ اگر نواز شریف جیل چلے گئے تو مشاہد حسین جیسے سب لوگ بھاگ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :