مارچ کا دن بر صغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے ،ْ سپیکر اور قومی سپیکر کا یوم پاکستان کے موقع پر بیان
پارلیمان اور موجودہ حکومت اس مملکت خداداد کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور اقدار کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے ،ْ سردار ایاز صادق ،ْ مرتضیٰ جاوید عباسی
جمعرات 22 مارچ 2018 13:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن وبرداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا جس سے نہ صر ف مسلمانان ہند بلکہ برصغیر میں رہنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے مطالبے کی تحریک میں شامل ہو گئیں۔
سپیکر نے قائدا عظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا کہ قرار داد پاکستان کی منظوری کے صر ف سات سال کے قلیل عرصہ میں مسلمان ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود اپنے لیے ایک علیحد ہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ آج کے دن ہمیں بحثیت مجموعی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ملی اتحاد اور قائدکے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے رہنما اصولوںکو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا ۔قائم مقام سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ اس قرارداد نے آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی اور مسلمانوں کو ایک مقصد عظیم کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا۔ دونوںقائدین نے یقین دلایا کہ پارلیمان اور موجودہ حکومت اس مملکت خداداد کی تہذیب، ثقافتی ورثے اور اقدار کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی روشنی میں ہی ملک میں معاشی اور سماجی انقلاب لانے کی بھر پور کرششیں جاری رکھی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.