جو شخص آئین توڑ نے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے کیپٹن صفدر کا شیخ رشید کے بیان ..
تازہ ترین : 1

جو شخص آئین توڑ نے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے کیپٹن صفدر کا شیخ رشید کے بیان پررد عمل

ْشیخ رشید کے بیان پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کی درخواست کرینگے ،ْ میڈیاسے بات چیت

جو شخص آئین توڑ نے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے  کیپٹن صفدر کا شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2018ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے شیخ رشید کے بیان پر سخت رد عمل کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص آئین توڑ نے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے شیخ رشید کے بیان پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کی درخواست کرینگے ۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے آئین توڑ کر جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا اور جو شخص آئین توڑنے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیان پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کریں گے۔عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ شیخ رشید کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے کہ شیخ رشید نے کس کے کہنے پر آئین توڑنے کی باتیں کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید مشرف کی آغوش میں پلے ہیں اس لئے وہ آئین اور جمہوریت شکن بن چکے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 13:33:44

اس خبر پر آپ کی رائے‎