نوازشریف نے 2013کے الیکشن سے پہلے کہا تھا کھیلوں کے میدان آباد کرینگے ،ْ تمام وعدے پورے کئے ،ْ پرویز رشید

جمعرات 22 مارچ 2018 13:33

نوازشریف نے 2013کے الیکشن سے پہلے کہا تھا کھیلوں کے میدان آباد کرینگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ نوازشریف نے 2013کے الیکشن سے پہلے کہا تھا کھیلوں کے میدان آباد کرینگے ،ْ تمام وعدے پورے کئے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت اسلام ٓباد میں میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں جس کی وجہ سے وہ عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ نواز شریف نے 2013 کے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے اور روزگار فراہم کر کے خوشحالی لائیں گے تو انہوں نے سب وعدے پورے کیے۔