Live Updates

نیب ریفرنس ،ْاحتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

آہلی اسٹیل ملز کی فروخت کے معاہدے اور فروخت پر 12 ملین درہم کی ٹرانزیکشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ،ْواجد ضیا ء طارق شفیع کی جانب سے جمع کرایا گیا معاہدہ جھوٹا اور جعلی ہے، طارق شفیع معاہدے کی تصدیق کا بھی ریکارڈ نہیں ملا ،ْبیان

جمعرات 22 مارچ 2018 13:33

نیب ریفرنس ،ْاحتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر نئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی جس کے آغاز پر نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں سات دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ مانگا گیا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 26 مارچ سے ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جبکہ اس دوران نواز شریف کی جگہ ان کے نمائندے علی ایمل اور مریم نواز کی جگہ ان کے نمائندے جہانگیر جدون پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہونی ہے جس کے لئے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو لندن جانا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے بھی کہا کہ کلثوم نواز کے شوہر کو بلایا جائے۔

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا کہ ٹرائل اختتام کے قریب ہے اس لیے ملزمان کو جانے کی اجازت نہ دی جائے جبکہ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔لندن فلیٹس ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ آہلی اسٹیل ملزکی25 فیصد شئیرزفروخت معاہدے کی تصدیق کیلئے یواے ای کوخط لکھا جس کے مطابق آہلی اسٹیل ملز کی فروخت کے معاہدے کا کوئی ریکارڈ نہیں اور اس کی فروخت پر 12 ملین درہم کی ٹرانزیکشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں۔

واجد ضیا نے کہا کہ طارق شفیع کی جانب سے جمع کرایا گیا معاہدہ جھوٹا اور جعلی ہے، متحدہ عرب امارات کے مطابق طارق شفیع معاہدے کی تصدیق کا بھی ریکارڈ نہیں ملا۔ اس موقع پر مریم نواز کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیاء ایم ایل اے سے پڑھ کر بیان لکھوا رہے ہیں جس پر فاضل جج نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ دستاویزات دیکھ سکتے ہیں، پڑھ نہیں سکتے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات