روپے کی بے قدری اور ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ تشویشناک ہے ‘راجہ عدیل

ڈالر کے قیمت بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات، صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہوگا حکومتی قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا،مہنگائی اور عوام کی مشکلات بڑھے گی ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعرات 22 مارچ 2018 13:33

روپے کی بے قدری اور ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ تشویشناک ہے ‘راجہ عدیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے روپے کی بے قدری اور ڈالرکی قیمت میں7روپے 85پیسے کے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت بڑھنے سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اور پٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ کے ساتھ ساتھ صنعتوں میں استعمال ہونے والا خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ بھی متاثر ہوگاڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی معیشت متاثر ہوگی اور صنعتی شعبہ کو شدید دھچکا لگے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے حکومتی قرضوں کا بوجھ 800ارب روپے تک مزید بڑھ جائے گا جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے نیز پٹرولیم مصنوعات بڑھنے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا ، اس لیے حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو روکے اور ڈالر کی قیمت کو 100روپے سے بڑھنے نہ دیں بصورت دیگر ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ متاثر ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :