میلہ چراغاں پر پرسوں مقامی تعطیل ہوگی

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پنجاب حکومت نے میلہ چراغاں کے موقع پر پرسوں بروز (ہفتہ ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ۔ حضرت مادھول لا ل حسین ؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر پرسوں بروز (ہفتہ )کو ضلعی حکومت کے دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔