تمام کمرشل بینک،مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ تین دن بند رہیںگے

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

تمام کمرشل بینک،مالیاتی ادارے اور اسٹاک مارکیٹ تین دن بند رہیںگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء)ملک بھر میں تمام کمرشل بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 23مارچ سے 25مارچ تک بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے کل 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پربینک ہالیڈے کا اعلان کیا ہے جبکہ 24اور25مارچ کو بالترتیب ہفتہ اور اتوار تعطیلات کے باعث بینکس بند رہیں گے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی تین دن بند رہے گی۔ کاروباری سر گرمیوں کا آغاز 26مارچ بروز پیر سے ہوگا۔